2 جون 2011 - 19:30

بحرین کی حکومت نے مختلف کمپنیوں اور اداروں سے سیکڑوں ملازموں کو برطرف کردیا ہے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی حکومت نے مختلف کمپنیوں اور اداروں سے بارہ سو افراد کو مظاہروں میں شرکت کرنے کے جرم میں برطرف کردیا ہے۔ جن لوگوں کو کاموں سے نکالا گيا ہے ان میں تئيس ڈاکٹراور چوبیس نرسیں بھی شامل ہیں۔یاد رہے انسانی حقوق کی تنظیموں نے انکشاف کیا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے گذشتہ ہفتوں میں کم از کم ساٹھ ڈاکٹروں کو برطرف کردیا ہے جن میں انیس ڈاکٹر اب بھی کال کوٹھریوں میں طرح طرح کی مصیبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ادھر عراق کی قومی کانگریس نےکہا ہےکہ جارح سعودی فوجیوں کو بحرین سے نکل جانا چاہیے۔ انہوں آل خلیفہ کی حکومت سے کہا کہ اپنے مسائل پرامن طریقوں سے حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ بحرین کے عوام کےلئے انسان دوستانہ امداد لیکر جہاز روانہ ہوچکا ہے اور امید ہے کہ حکومت عوام کو مدد پہنچانے میں رکاوٹیں نہیں ڈالے گي۔ عراقی عوام نے بحرین کی مظلوم قوم کے لئے امداد سازوسامان بھیجا ہے جس میں طبی امداد بھی شامل ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت